جدوجہد سے کامیابی کا سفر، کس اداکار نے کیسے طے کیا؟ جانیئے

شائع 19 دسمبر 2017 07:17am

main

وقت ہمیشہ ایک جیسا نہیں رہتا اور نہ ہی اسے واپس لایا جاسکتا ہے، گزرتا وقت ہر چیز کو بدل کر رکھ دیتا ہے۔ اب بولی وڈ اداکاروں کی ہی مثال لے لیجیئے جب انہوں نے اپنے کیریئر کی ابتداء کی تو وہ کیا تھے اور اب اپنے آپ میں ہی ایک سپر اسٹار بن گئے ہیں۔

آج ہم آپ کو بولی وڈ کے مشہور اداکاروں کے کیریئر کی ابتداء میں سامنے آنے والی مشکلات اور جدوجہد ے بارے میں بتانے جارہے ہیں۔ انہوں وقت کو اپنے لئے کیسے تبدیل کیا جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔

دھرمیندرا

Image result for dharmendra then and now

دھرمیندرا اپنے کیریئر کی ابتداء میں کمائی کے لئے پلمبر کا کام کرتے تھے۔ لیکن اگر اب انہیں دیکھا جائے تو کوئی سوچ بھی نہیں سکتا کہ یہ کسی وقت پلمبر ہوں گے۔

شاہ رخ خان

Image result for srk then and now

شاہ رخ خان سیریل 'فوجی' میں بریک ملنے سے قبل اوبرائے ہوٹل کے باہر سڑک پر سویا کرتے تھے۔ تاہم بریک ملنے کے بعد انہوں نے شہرت کے بلند ترین مقام کو چھو کر بولی وڈ کے بادشاہ کا خطاب حاصل کیا۔

جیکی شروف

Image result for jackie shroff then and now

ایک اسٹار بننے سے قبل جیکی شروف کام کی غرض سے 6 سال تک ٹرینوں میں دھکے کھا چکے ہیں لیکن اب انہوں نے اپنے بیٹے کو بھی انڈسٹری میں لانچ کردیا ہے۔

رجنی کانتھ

Image result for rajinikanth then and now

ساؤتھ انڈین انڈسٹری کے سب سے بڑے اسٹار رجنی کانتھ اب بے شمار لوگوں کے لئے آئیڈیل ہیں۔ وہ فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے سے قبل ایک بس کنڈیکٹر تھے۔

ارشد وارثی

Image result for arshad warsi then and now

ارشد وارثی فلم انڈسٹری میں آنے سے قبل ایک آؤٹ ڈور سیلز مین تھے۔ انہیں کافی عرصے تک چھوٹے موٹے رولز کرنے کے بعد بالآخر 'تیرے میرے سپنے' میں بریک مل ہی گیا جس کے بعد انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔

منوج باجپائی

Image result for manoj bajpai then and now

منوج باجپائی ایک اسٹار بننے سے قبل سلام بالک ٹرسٹ دہلی میں ایک ٹیچر کے فرائض سرانجام دیتے تھے۔ ایک وقت میں وہ 2000 روپے میں سیریل میں کام کرچکے ہیں۔

مادھوری ڈکشت

Image result for madhuri dixit then and now

دھک دھک گرل مادھوری ڈکشت نے مائیکرو بائیولوجسٹ بننے کی خاطر پڑھائی کی۔ لیکن انہیں 'ابودھ' فلم میں اداکاری کا موقع مل گیا جہاں انہوں نے ایک نوعمر شرمیلی لڑکی کا کردار نبھایا۔ مادھوری نے اپنے ڈانس مووز اور اداکاری سے اپنی قسمت کو بدل لیا۔

اکشے کمار

Image result for akshay kumar then and now

اکشے کمار انڈسٹری میں بریک ملنے سے قبل ایک کھانا پکانے والے اور فوٹو گرافر کے اسسٹنٹ (جس کے لئے انہیں کچھ بھی نہیں ملتا تھا) کے طور پر کام کرچکے ہیں۔ تاہم محنت اور لگن نے آج انہیں ایک برانڈ بنادیا۔

گووندا

Image result for govinda then and now

کامیابیوں کی سیڑھیاں چڑھنے سے قبل گووندا ایک کھاد کے اشتہار میں کام کرچکے ہیں۔ انہیں کئی مرتبہ رجیکٹ کیا گیا تاہم اب وہ ایک سپر اسٹار ہیں۔

امیتابھ بچن

Image result for amitabh bachchan then and now

امیتابھ بچن کا شمار بولی وڈ کے لیجنڈ اداکاروں میں ہوتا ہے ابتداء میں انہیں کام کے عوض محض 500 روپے ماہانہ ملا کرتے تھے اور اب تو آپ جانتے ہی ہیں۔

Thanks to entertales