جہلم :دہشتگردی کے دو منصوبے ناکام

شائع 29 جنوری 2016 05:43am

policw30000000

جہلم:فورسز نے دہشت گردی کے دو منصوبے ناکام بنا دیئے، جہلم میں خودکش حملہ آور اور پولیس میں مقابلہ ہوا، گولیاں ختم ہونے پر دہشتگرد نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے جہلم اور پشاور میں دہشتگردی کے دو منصوبے ناکام بنا دیے۔ دینہ ڈومیلی موڑکے قریب کالا پل پرموٹروے پولیس معمول کی گشت پرتھی کہ ریلوے ٹریک پرمشکوک شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی،دہشتگرد نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی ۔

ذرائع کے مطابق حملہ آورکے پاس بلٹ ختم ہونے پراس نے اپنے آپ کو دھماکے سے اڑا لیا، پولیس نے بارود ، دو پستول اور ہینڈ گرنیڈ قبضے میں لے لیا، دھماکے کے بعد ریلوے ٹریک پرٹرینوں کی آمد روفت معطل ہوگئی۔

پشاور پولیس کے مطابق پھندو جمیل چوک میں بجلی ٹاور کے قریب پریشر ککر میں پانچ بم نصب کیے تھے، جنہیں بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنا دیا،بنوں کے علاقے جانی خیل میں بھی دو بم ناکارہ بنا دیئے گئے جبکہ ایک بم پھٹ گیا تاہم کوئی نقصان نہیں ہوا۔