ٹائیگر زندہ ہے کی اسکریننگ پر بھارتی انتہاپسندوں کی دھمکیاں
File Photoبھارتی انتہا پسند جماعت ایم این ایس کی جانب سے سلمان خان کی فلم ٹائیگر زندہ ہے کی اسکریننگ پر سنیما مالکان کو دھمکیاں دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا ۔ سلو بھائی کی فلم پر بھارت میں بڑے پیمانے پر اسکی اوپننگ کا امکان ہے کیونکہ سلمان خان کو بھارت میں بے انتہا ئی پسند کیا جاتا ہے۔
تاہم ایسا نظر آرہا ہے کہ یہ خان کیلئے ایک آسان سفر نہیں ہوگا کیونکہ ایم این ایس نے میراٹھی فلم دیوا کو سلو بھائی کی فلم ٹائیگر زندہ ہے کی طرز پرائم ٹائم اسکریننگ نہ ملنے پر سنیما مالکان کو دھمکیاں دی ہیں۔
ایم این ایس کی سربراہ شالنی ٹھاکرے نے کہا ہے کہ میراٹھی فلموں کو ہر صورت پرائم ٹائم اسکریننگ کا موقعہ ملنا چاہیئے، اور میراٹھی فلم دیوا کو ٹائیگر زندہ کے موازنے میں برابر کے اسکریننگ مواقعے مہیا نہیں کیے گئے ہیں۔ اگر ہندی فلموں کو میراٹھی فلموں کو نظرانداز کرتے ہوئے اضافی اہمیت دی جائیگی تو ہم اسکی مخالفت کریں گے۔ اور کسی کو دھمکیاں نہیں دی گئیں بس مناسب اسکرین اسپیس کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
ٹائیگر زندہ ہے فلم میں سلو بھائی اور کترینہ کیف پانچ سال بعد ایک ساتھ جلوہ گر ہورہےہیں۔ اور یہ ایکشن فلم ہے جوکہ اک تھا ٹائیگر کا سیکوئل ہے۔ پہلے بھی مختلف ہندی فلموں کی اسکریننگ پر دھمکیاں دی جاتی رہی ہیں، مائی نیم از خان، اے دل مشکل نامی فلمیں اس حوالے سے مثال ہیں۔
Courtesy: Zee news
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔