پی آئی اےکی مجوزہ نجکاری، ملازمین کا احتجاج جاری
لاہور:پی آئی اے کی مجوزہ نجکاری کے خلاف ملازمین کا احتجاج اور دفاتر کی تالہ بندی چوتھے روز میں داخل ہو گئی ہے۔ملاز مین کا کہنا ہے اگر حکومت نے دو فروری تک مجوزہ نجکاری کا فیصلہ واپس نہ لیا تو فلائٹ آپریشنز بند کر دیں گے۔
پی آئی اے کی مجوزہ نجکاری کے خلاف لاہور سمیت پنجاب بھر میں سیلز دفاتر اور کارگو سمیت دیگر سروسز آج چوتھے روز بھی معطل ہیں جس کے باعث مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہے،تاہم ملازمین کی جائنٹ ایکشن کمیٹی کے رہنماوٴں کا کہنا ہے کہ ائیرپورٹ پر ٹکٹ کاوٴنٹر کھلے ہیں، اس کے علاوہ مسافر آن لائن بھی ٹکٹ خرید سکتے ہیں۔
آج بارش کے باوجود ملازمین نے لاہور ڈسٹرکٹ سیلز آفس کے احاطے میں اپنا احتجاج جاری رکھا۔ ملتان، فیصل آباد اور سیالکوٹ اور رحیم یار خان میں بھی دفاتر کی تالہ بندی کی گئی اور احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔