وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت مشاورتی اجلاس
اسلام آباد:وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت مشاورتی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ سندھ میں رینجرز کی تعیناتی کا معاملہ آئینی حدود کے اندر رہ کر طے کیا جائے گا۔
اسلام آباد میں وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا مشاورتی اجلاس ہوا،اجلاس میں دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن، امن وامان اور سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا گیا،ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سندھ میں رینجرز کی تعیناتی کا معاملہ آئینی حدود کے اندر رہ کر طے کیا جائے گا۔
اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے،آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں کو آگے بڑھایا جائے گا اور تمام سیاسی قوتوں کو ساتھ لیکر چلنا ہماری ترجیح ہے،اجلاس میں وفاقی وزرا اسحاق ڈار،چوہدری نثار،احسن اقبال،پرویزرشید،وزیراعظم کے مشیروں،معاون خصوصی اور دیگر حکام نے بھی شرکت کی۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔