چوہدری نثارآج شام 4 بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے
اسلام آباد:وزیرداخلہ چوہدری نثارآج شام چاربجے اسلام آباد میں اہم پریس کانفرنس کریں گے،جس میں رینجرزاختیا ر ا ت اورکراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن بارے میں اپنا موٴقف پیش کریں گے۔اسلام آباد میں وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارآج شام چاربجے پنجاب ہاوٴس میں اہم پریس کانفرنس کریں گے جس میں رینجرزاختیارات اورکراچی کی صورتحال سمیت ٹارگٹڈ آپریشن بارے اپنا موقف دیں گے۔
رینجرزاختیارات کے حوالے سے سندھ حکومت صوبائی اسمبلی میں رینجرزاختیارات بل لانے کا اعلان کرچکی ہے،تاہم سندھ اسمبلی کی کارروائی کے دوران بل ایجنڈے میں شامل ہونے کے باوجود ایوان میں پیش نہ کیا جا سکا،رینجرزاختیارات میں تاخیرکی وجوہات اورسندھ حکومت کے معاملے پرموقف سے میڈیا کوآگاہ کریں گے۔
مقبول ترین


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔