سپریم کورٹ:توہین عدالت،آئی جی سندھ 2 فروری کو طلب

شائع 29 جنوری 2016 11:05am

ig-sindh-gulam

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے توہین عدالت کے مقدمے میں آئی جی سندھ غلام حیدرجمالی کودو فروری کوطلب کرلیا،انسپکٹر سیف اللہ پھلپوٹواورچیئرمین محکمہ اینٹی کرپشن سندھ ممتازعلی کوبھی ہرصورت اپنی حاضری یقینی بنانے کا حکم دیدیا گیا۔

سپریم کورٹ میں جسٹس امیرہانی مسلم کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے توہین عدالت کے مقدمے میں آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی، انسپکٹرسیف اللہ پھلپوٹو اور چیئرمین محکمہ اینٹی کرپشن سندھ ممتازعلی کودوفروری کو طلب کرلیا،آئی جی سندھ غلام حیدرجمالی پرعدالت عظمیٰ کے احکامات کی خلاف ورزی پرفرد جرم عائد کی جائے گی،عدالت عظمیٰ واضح کرچکی کہ دوبارمعطل،ایک بارنکالا گیا اور آٹھ مرتبہ سزا یافتہ انسپکٹر نوکری سے برخاست ہوا۔

آئی جی سندھ نے بحال ہی نہیں کئی بارمحکمہ اینٹی کرپشن میں ڈیپوٹیشن پربھیجا اوریہی نہیں انسپکٹرسیف اللہ خلاف ضابطہ ترقیاں حاصل کرکے ایک سال میں سولہ سے انیس گریڈ تک پہنچ گیاجبکہ آئی جی سندھ نے پے درپے سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزیاں کیں۔

عدالت نے گزشتہ سماعت پرآئی جی سندھ اوراْن کے وکیل شاہد باجوہ کی معافی کی درخواست مسترد کردی تھی اوراب دوفروری کو سماعت کے دوران آئی جی سندھ اوردیگرپرفرد جرم عائد کی جائیگی،،جبکہ ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل سرورخان استغٰثی کے وکیل ہوں گے۔