کراچی: بجلی بند، زندگی کا پہیہ جام

شائع 29 جنوری 2016 01:51pm

breakdown_image

کراچی :بجلی نہ ہونے کے باعث کراچی میں زندگی کا پہیہ جام ہوگیا، شہریوں کو دفاتر جانے میں تاخیر ہوئی، ہوٹلوں پر ناشتہ کرنا پڑا، اور اسکولوں میں حاضری بھی کم رہی۔

بجلی نہ ہونے کے باعث قوم کا مستقبل اندھیرے میں آگیا، بچے اندھیرے میں ہی پڑھنے پر مجبور ہیں، بجلی نہ ہونے سے پانی کی دستیابی بھی مشکل ہوگئی، جس سے بچوں کے ساتھ اسکول بھیجنے والے والدین اور اساتذہ کو بھی مشکلات کا سامنا رہا۔

بس اسٹاپ پر شہریوں کی بڑی تعداد دن چڑھے دفاتر جاتی دکھائی دی، گھروں میں بجلی اور پانی نہ ہونے سے ہوٹلوں میں ناشتے کے سبب ان کی رونق بھی بڑھ گئی۔بجلی کی عدم دستیابی دکانداروں کے لئے بھی تکلیف کا سبب رہی، دکانیں تو کھل گئیں، لیکن دکاندار ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے رہے۔
حب جامشورو میں پانچ سو کلو واٹ ہائی ٹینشن لائن کے بریک ڈاو¿ن کے باعث رات پانچ بجے کراچی کا اسی فیصد حصہ تاریکی میں ڈوب گیا، جس کی بحالی کا کام جاری ہے۔