پنجاب :مختلف مقامات پر بارش،موسم خوشگوار
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف مقامات پر بارش اور بوندا باندی نے موسم خوشگوار بنادیا،باغات بھی رنگ برنگے پھولوں کی خوشبو سے مہک اٹھے،شہری کہتے ہیں باران رحمت سے اب بچوں اور بڑھوں کی موسمی بیماریوں سے جان چھوٹ جائے گی۔
کوئل کی کوک اور پرندوں کی چہچاہٹ خوشگوار موسم کے تار چھیڑ رہے ہیں پنجاب کے مختلف مقامات پر رات سے جاری بارش اور بونداباندی نے موسم دلفریب بنادیا،،باغات میں تو الگ ہی منظر ہے جہاں پرندے اپنی مختلف بولیوں میں مصروف ہیں۔شہری کہتے ہیں موسم کے یہ خوبصورت نظارے بہار کی آمد کا پیغام ہیں۔
خشک سردی کی بیماریوں سے پریشان شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ہے۔ کہتے ہیں ابر رحمت نزلہ کھانسی اور زکام سے چھٹکارہ دلائے گا اور ڈاکٹروں کی فیسوں سے بھی بچ جائیں گے
خوبصورت موسم کے دلکش نظارے انسان کے مزاج پر مثبت اثرات مرتب کرتے ہیں ہیں تاہم محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے میدانی علاقوں میں بارش آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ختم ہوجائے گی لیکن موسم کے خوشگوار اثرات چند روز تک جاری رہیں گے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔