پی پی اور ن لیگ میں مک مکا سامنے آگیا ،عمران خان

شائع 29 جنوری 2016 04:44pm

imrankhan_image

اسلام آباد:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی کا مک مکا سامنے آگیا ہے، تحریک انصاف پہلے ہی اس کی نشاندہی کرچکی ہے۔

سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا ہے برسراقتدار پارٹی مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی میں مک مکا سامنے آگیا ہے، تحریک انصاف دونوں جماعتوں کے بارے میں پہلے ہی کئی بار نشاندہی کرچکی ہے،عمران خان کا کہنا تھا وزیراعظم نوازشریف بتائیں انہوں نے پیپلزپارٹی کوفرینڈلی اپوزیشن بنانے کی کیا قمیت ادا کی؟۔