کراچی :سانحہ صفورا ،ملزم شیبا احمد ضمانت پر بری
کراچی :دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کراچی پولیس کو بڑا دھچکا، سانحہ صفورا میں ملوث دہشتگردوں کی ذھن سازی اور مالی معاونت کرنے کے الزام میں گرفتار تاجر کو عدالت نے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
سولہ ستمبر دوہزر پندرہ کو کاونٹر ٹیریرزم ڈپارٹمنت سندھ نے ڈیفنس کے علاقے سے کمیکل کے تاجر شیبا احمد کو گرفتار کیا۔ ایس ایس پی خواجہ نوید نے نیوز کانفرنس کے دوران بتایا کہ شیبا احمد پاکستان میں القاعدہ برصغیر کا فنانسر ہے۔
ایس ایس پی دو قدم مزید آگے بڑھ اور شبیا احمد پر سانحہ صفورا میں ملوث دہشتگردوں کی ذھن سازی اور مالی معاونت کا الزام بھی دھردیا۔پولیس نے شیبا احمد کو نوے روز تک حفاظتی تحویل میں رکھا کیونکہ تنظیم اسلامی سے وابسطہ شبیا احمد پر دہشتگردوں کو علاج معالجے کی سہولت فراہم کرنے کا بھی الزام تھا۔
زبانی جمع خرچ کے بعد بات آئی مقدمہ کے اندراج کی تو مشتبہ تنظیم سے تعلق کے شبہ کی ایف آئی آر کاٹی گئی۔انسداد دہشتگردی قانون کی دفعہ الیون ایف کے تحت جرم ثابت ہونے پر بھی اس کی سزا صرف چھ ماہ ہے،آج پولیس نے انسداد دہشتگردی کی عدالت نمبر ایک میں مقدمے کا چالان پیش کیا تو عدالت نے ملزم کی صرف دو لاکھ روپے زر ضمانت کے عوض رہائی کا حکم دے دیا۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔