دہشتگردوں کو کیفرکردار تک پہنچانے کا عزم

شائع 29 جنوری 2016 05:05pm

sssh_image

اسلام آباد:وزیراعظم نوازشریف کہتے ہیں کہ کچھ بھی ہوجائے آخری دہشت گرد کو سہولت کاروں سمیت کیفر کردار تک پہنچائیں گے،وزیراعظم نے کراچی آپریشن کو بھی منطقی انجام تک جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ دہشتگردوں کے علاوہ انکے سہولت کاروں کا بھی خاتمہ کردیں گے۔

وزیراعظم نوازشریف تقریبا ایک ہفتے بعد غیر ملکی دوروں سے وطن واپس پہنچے جہاں انکی غیر موجودگی میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات اور اسکولوں کو لاحق سیکیورٹی جیسے خدشات نے جنم لیا، وزیراعظم نے اسی حوالے سے اعلٰی سطح کے سیکیورٹی اجلاس کی صدارت کی۔

وزیراعظم ہاوس میں ہونے والے اجلاس میں وزیراعظم کوسانحہ باچا یونیورسٹی کے بارے میں بریفنگ دی گئی،سول قیادت نے بہادری کی مثال قائم کرنے پر سکیورٹی گارڈز اورعسکری جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب سے دہشت گردوں کی کمرٹوٹ چکی ہے،اور وہ اب مایوسی کا شکار ہوکربزدلانہ کارروائیاں کررہے ہیں۔

وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب وطن عزیز سے آخری دہشت گرد اپنے سہولت کاروں سمیت کیفر کردار تک پہنچ جائے گا۔انہوں نے کراچی آپریشن کو بھی ہرصورت میں منطقی انجام تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ کیا، وزیراعظم نوازشریف نے اپنے دورہ ایران،سعودی عرب،اورڈیووس پر شرکاءکواعتماد میں لیا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر پاکستان کا تشخص مزید بہتراورترقی کا اعتراف کیا جارہا ہے۔اجلاس میں وفاقی وزرائ،مشیران، معاونین خصوصی اور دیگر حکومتی و سرکاری حکام نے شرکت کی۔