مستونگ:حساس اداروں کے قافلے پر دہشتگردوں کا حملہ

شائع 30 جنوری 2016 04:56am

mustang

مستونگ: بلوچستان کے علاقے مستونگ میں حساس اداروں کے قافلے پر دہشتگردوں نے حملہ کردیا، سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

مستونگ کے علاقے کانک کے قریب حساس اداروں کے قافلے پر دہشتگردوں نے حملہ کردیا۔سیکیورٹی فوسز کانک سے درینگڑھ کے علاقے میں کارروائی کے لیے جا رہے تھے کہ کانک درنگر کراس کے قریب دہشتگردوں نے حملہ کردیا۔فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشتگرد ہلاک اور دو فرار ہوگئے،سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگردوں سے دو کلاشنکوف، دو پستول اور متعدد گرنیڈ برآمد کر لیے گئے۔