کراچی میں فائرنگ،ایک پولیس اہلکار زخمی
کراچی :لیاقت آباد سپرمارکیٹ میں فائرنگ سے ایک اہلکار زخمی ہوگیا، شاہ فیصل کالونی سے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، لیاری میں پولیس نے کارروائی کرکے گینگ وار کے کئی اڈے مسمار کردیئے۔
کراچی کے علاقے لیاقت آباد سپرمارکیٹ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکار زخمی ہوگیا، جسے فوری طور پر استعمال منتقل کیا گیا۔ شاہ فیصل کالونی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چار ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔ ادھر لیاری میں پولیس نے چاکیواڑہ، بغدادی، سنگولین اور میراں ناکہ میں گینگ وار کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کے متعدد ڈے مسمار کردیئے، پولیس کے مطابق کئی اڈوں کو جلا بھی دیا گیا ہے۔
پولیس نے گینگ وار ملزمان کے خلاف شاہ بیگ لین، پھول پتی لین اور علی محلہ میں بھی کارروائی کی، کارروائی کے دوران گینگ وار کے ملزمان اڈے چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔