کراچی:لیاری گینگ وارکاسرغنہ عزیربلوچ گرفتار
کراچی:کراچی میں رینجرزنے ٹارگٹڈکارروائی میں لیاری گینگ وارکے سرغنہ عزیربلوچ کو گرفتار کرلیا۔ رینجرزترجمان کہتے ہیں کہ گرفتاری گذشتہ رات شہر کے مضافاتی علاقے سے عمل میں آئی۔
رینجرزنے لیاری گینگ وارکے سرغنہ اورپیپلزامن کمیٹی کے سابق سربراہ عزیربلوچ کوگذشتہ شب کراچی کے مضافاتی علاقے سے گرفتارکرلیا۔ رینجرزترجمان کے مطابق عزیربلوچ کو شہرمیں داخل ہوتے وقت گرفتارکیا گیا اوراسلحہ برآمد کرلیاگیا۔
رینجرزکی جانب سے میڈیا کو عزیربلوچ کی گرفتاری کے حوالے سے تصاویربھی جاری کی گئیں جس میں عزیربلوچ نقاب پوش رینجرزاہلکاروں کی حراست میں ہیں۔عزیربلوچ کوچھ ماہ قبل خلیجی ریاست میں انٹرپول کی کارروائی میں حراست میں لیا گیا تھا تاہم عزیربلوچ کی پاکستان حوالگی کی کوششیں ناکام ہوگئیں تھیں جس کے بعد عزیربلوچ کے بارے میں کوئی بھی اطلاع سامنے نہیں آئی تھی۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔