پشاور:پولیو کانیا کیس سامنے آگیا
پشاور:پشاور کے نواحی علاقے میں پولیو کا نیا کیس سامنے آگیا، رواں سال یہ پولیو کا دوسرا کیس ہے جس کے بعد خیبر پختونخوا میں پولیو کیسز کی کل تعداد سترہ ہوگئی ہے۔
ملک بھر میں پولیو مہم کے باوجود مختلف علاقوں سے پولیو کے کیسز سامنے آجاتے ہیں، سب سے زیادہ پولیو کیسز صوبہ خیبرپختوا سے رپورٹ ہورہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے چارسدہ روڈ پر واقع گاوں نحقی میں مرسلین نامی شخص کی اٹھارہ ماہ کی بیٹی عائشہ میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی، ابھی سال کا پہلا مہینہ ختم نہیں ہوا اور پشاور میں پولیو کا دوسرا کیس رپورٹ ہوگیا جس کے بعد پشاور میں سامنے آنے والے پولیو کیسز کی تعداد بارہ جبکہ خیبر پختونخوا میں سترہ اور قبائلی علاقہ جات میں پولیو کیسز کی تعداد سولہ ہو گئی۔ اس طرح ملک بھر میں پولیو کیسز کی تعداد چون ہو گئی ہے۔
صوبہ خیبرپختوا سمیت ملک سے پولیو کے وائرس کے خاتمے کے لئے کوششیں جاری ہیں، تاہم انکاری والدین اور پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی خدشات کے باعث اس وائرس پر مکمل طور پر قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔