خورشید شاہ کا ماضی کرپشن سے بھرا پڑا ہے،رانا تنویر

شائع 30 جنوری 2016 06:00am

rana-tanveer

اسلام آباد :وفاقی وزیر دفاعی پیدوار رانا تنویر نے وزیرداخلہ چوہدری نثار کے بیان کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا ماضی کرپشن سے بھرا پڑا ہے۔

وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر نے وزیر داخلہ کے موقف کی تائید کی اور کہا کہ خورشید شاہ خوامخواہ چوہدری نثار کو ٹارگٹ کر رہے ہیں جب کہ چوہدری نثار نے خورشید شاہ کے بارے میں سچ بیان کیا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ اپوزیشن لیڈر اپنے بھائی کو گزشتہ حکومت میں غیر قانونی طریقے سے پاکستان انجینئرنگ کونسل کا چیئرمین بنوایا اور مدت ختم ہونے پر اپنے بھائی کو میرے دفتر لائے اور ان کی ملازمت میں توسیع کے لیے میری منتیں کیں۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا خورشید شاہ عدالت جائیں گے تو سب سے پہلے وہ ان کے خلاف گواہی دیں گے۔