مریم مختارکو تمغہ بسالت سے نوازنے کا اعلان
اسلام آباد:مریم مختار کو ان کی وطن کے لئے خدمات پر خراج تحسین پیش کرنے کے لئے تمغہ بسالت سے نوازنے کی منظوری دے دی گئی، مریم مختار پاکستانی فضائیہ کی پہلی خاتون افسر تھیں جو فرائض منصبی کے دوران شہید ہوئیں۔
تفصیلات کے مطابق وطن کے لئے جاں نثار کرنے والوں کی قربانیاں کبھی نہیں بھولی جاتیں، پاکستانی خاتون پائلٹ مریم نواز بھی انہیں شہیدوں کی صف میں شامل ہیں جو قوم کا افتخار ہوتے ہیں۔
مریم نوازپاک فضائیہ کی پہلی خاتون پائلٹ تھیں جنہوں نے اپنے فرائض منصبی کے دوارن جام شہادت نوش کیا۔وطن کے لئے خاتون پائلٹ کے جذبہ قربانی اور خدمات پر انہیں تمغہ بسالت سے نوازنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیراعظم کی سفارش پر صدر مملکت نے شہید خاتون پائلٹ کے لئے تمغہ بسالت کی منظوری دے دی۔مریم مختار کا تعلق کراچی سے تھا اور وہ پچیس نومبر کو تربیتی پرواز کے دوران میانوالی میں طیارہ گرنے کے باعث شہید ہوگئی تھیں۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔