وزیرداخلہ چوہدری نثار کے الزامات مضحکہ خیرقرار
سکھر:اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے چوہدری نثار کے الزامات کو مضحکہ خیرقرار دے دیا اور یہ کہا ہے کہ وہ الزامات کا جواب پارلیمنٹ میں دیں گے۔
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے سکھر مین میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار کے تمام الزامات کو مضحکہ خیز قرار دے دیا،ان کا کہنا تھا الزامات کا جواب پارلیمنٹ میں دونگا،عدالت بھی جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ میرا یہ لیول نہیں کہ چھوٹی چھوٹی باتوں کا جواب دوں، بحیثیت اپوزیشن لیڈر صرف وزیراعظم کی کسی بات کا جواب دے سکتا ہوں۔انہوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی مقرر کردہ قیمتوں کو مسترد کردیا،، ان کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمت پینتیس سے چالیس روپے فی لیٹر ہونی چاہیئے۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔