Aaj News

ہفتہ, مئ 18, 2024  
09 Dhul-Qadah 1445  

ہونٹ خشک ہونے کی 5 اہم وجوہات

شائع 11 جنوری 2018 07:47am

Untitled-3

موسم تبدیل ہوتے ہی تیز ہوا ؤں کے ساتھ درخت کے پتوں کی طرح  ہونٹ بھی خشک ہو کر پھٹ جاتے ہیں۔یقیناً یہ عمل دیکھنے میں تو بُرا لگتا ہی ہے لیکن ساتھ ہی درد ناک بھی ہوتا ہے۔

سردیوں میں ہونٹوں کا خشک ہوجانا ایک بڑا مسئلہ ہوتا ہے،عموماً ہر شخص ہی اس مسئلہ کا شکار نظر آتا ہے۔لیکن کیا کبھی آپ نے سوچا کہ ایسا کیوں ہوتا ہے؟

آج ہم آپ کو سردیوں میں ہونٹ خشک ہونے کی 5 وجوہات بتائیں گے۔جنہیں جان کر  آپ  اپنی عادتیں بدلنے پر مجبورہو جائیں گے۔

٭ ڈی ہائیڈریشن

عام طور پرسردیوں میں لوگ پانی بہت کم استعمال کرتے ہیں، یہ ہونٹو ں کے خشک ہونے کی سب سے بڑی وجہ ہے۔اس لئے سردیوں میں پانی کامعقول استعمال  کرنا چاہیے،ساتھ ہی پھلوں کے جوس وغیرہ بھی استعمال کرنے چاہئیں۔

٭ ہونٹوں پر زبان پھیرنا

کچھ لوگ ہونٹوں  کے خشکی کو دور کرنے کے لئے   ان  پر بار بار زبان پھیرتےرہتے ہیں،اور لِپ بام کا استعمال نہیں کرتے۔لیکن وہ یہ بات نہیں جانتے کہ یہ  عمل عارضی طور پرتو ہونٹوں کو نم کردیتا ہے پرکچھ دیر بعد ہی ہونٹ پہلے سے زیادہ خشک ہوجاتے ہیں ۔

٭ہونٹوں کی حفاظت نہ کرنا

ہونٹوں پر  بام  کا استعمال ضرور کرنا چاہیے۔ اس کا استعمال ہونٹوں کوخشک ہونے اور پھٹنے سے بچاتا ہے۔ عمر  ہمارےچہرے کی جلد کےساتھ ہونٹوں کو بھی متاثر کرتی ہے ۔ رات میں سوتے وقت اور صبح میں لِپ بام کا استعمال ہونٹوں کو نرم و ملائم رکھتا ہے۔ اس  لئے آپ جہاں بھی جائیں لِپ بام ساتھ لے کر جائیں۔

٭ منہ سے سانس لینا

سردیوں میں اکثر نزلہ  زکام کی وجہ سے  ناک بند ہوجاتی ہے،اور  لوگ منہ سے سانس لیتے ہیں۔مسلسل منہ سے سانس لینے کی وجہ سے ہونٹوں کی جِلد خشک ہو کر پپڑی کی صورت میں اُترنے  لگتی ہے۔

٭ ٹوتھ پیسٹ

بہت سے  ٹوتھ پیسٹ میں سوڈیم  لورئیل سلفیٹ  پایا جاتا ہے جو جلد میں جلن اور خشکی کا سبب بنتا ہے۔آپ نے اکثرمحسوس کیا ہوگا کہ دانت برش کر نے کے بعد ہونٹ پہلے سے زیادہ خشک ہوجاتے ہیں ، ایسا یہ ٹوتھ پیسٹ کے باعث ہوتا ہے۔