مجوزہ نجکاری کیخلاف پی آئی اےملازمین کااحتجاج جاری

شائع 30 جنوری 2016 07:05am

pia-protest-ho

لاہور:قومی ائیر لائن کی مجوزہ نجکاری کے خلاف پی آئی اے ملازمین کا احتجاج جاری ہے،آج کراچی میں ہونے والے جائنٹ ایکشن کمیٹی کی میٹنگ میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

پی آئی اے کی مجوزہ نجکاری کے خلاف پنجاب میں لاہور، سیالکوٹ، فیصل آباد اور رحیم یار خاں میں سیلز دفاتر کی تالہ بندی آج پانچویں روز بھی جاری ہے۔ ملازمین نے حکومت کی طرف سے نج کاری چھ ماہ کے لئے موخر کئے جانے کے فیصلے کو رد کر دیا ہے۔

آج کراچی میں جائنٹ ایکشن کمیٹی کے اجلاس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ جائنٹ ایکشن کمیٹی نے حکومت کو مطالبات کی منظوری کے لئے دو فروری ک ڈید لائن دے رکھی ہے۔