چکوال : گیس لیکج سے دھماکہ،2 خواتین جاں بحق

شائع 30 جنوری 2016 07:15am

chakwal-blast-ho-gya

چکوال :چکوال میں گیس لیکج سے دھماکہ،گھرکوآگ لگ گئی ،دوخواتین جھلس کرجاں بحق ایک شخص زخمی ہواجسے ہسپتال پہنچادیا گیاہے۔

چکوال کے علاقے تترال میں گیس لیکج سے دھماکہ کے بعد گھرکوآگ لگی،اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ خواتین گھر میں کھانا تیار کر رہی تھیں کہ اس دوران گیس لیک ہونے لگی جس نے اچانک ایگ پکڑ لی ۔ گیس کے ایگ پکڑنے سے زوردار دھماکہ ہوگیا،وخواتین گلشن بی بی اورفائزہ بشیر جھلس کرزخمی ہوئیں جنہیں ہسپتال پہنچایا گیا مگرجانبر نہ ہوسکیں،زیرعلاج حامد نوازکی حالت خطرے سے باہربتائی جارہی ہے۔