مستونگ :سیکیورٹی فورسز کی کارروائی،5 دہشتگرد ہلاک
کوئٹہ:مستونگ کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں پانچ دہشتگرد مارے گئے۔ بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ۔
بلوچستان میں دہشتگردوں کے گرد گھیرا تنگ کردیاگیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مستونگ کے علاقے کلی دتو میں سیکیورٹی فورسز نے ایک مکان میں دہشتگردوں کی اطلاع پر چھاپہ مارا جہاں فورسز سے مقابلے میں بی ایل اے کا اہم کمانڈر اشرف پانچ ساتھیوں سمیت مارا گیا ، سرچ آپریشن کے دوران گھر سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولا بارود بھی برآمد کرلیا گیا۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔