رینجرز نے عزیر بلوچ کی گرفتاری ظاہر کردی
کراچی:رینجرز نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کی گرفتاری ظاہر کردی ہے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم کو گذشتہ رات گرفتار کیا گیا۔
کراچی میں خوف کی علامت اور کئی ماہ سے دبئی میں گرفتار اور پھر لاپتہ ہونے والے عذیر بلوچ کی گرفتاری رینجرز نے ظاہر کردی ہے۔ ترجمان رینجرز کے بیان کے مطابق عزیر بلوچ کو گذشتہ رات اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ کراچی میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا، ٹارگٹڈ کارروائی کراچی کے مضافاتی علاقے میں کی گئی۔
عزیر بلوچ دبئی پولیس کی حراست سے کب رہا ہوئے اور پاکستان کیسے پہنچے فی الحال یہ واضح نہیں ہے تاہم ملزم کی گرفتاری سے لیاری گینگ وار کو بہت بڑا دھچکا لگا ہے۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔