راولپنڈی میں سوائن فلو سے نوجوان دم توڑ گیا

شائع 30 جنوری 2016 09:35am

seasnal-influlaz

لاہور:محکمہ صحت پنجاب کی کوششوں کے باوجود سوائن فلو سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے،چوبیس گھنٹے کے دوران راولپنڈی کے ہولی فیملی ہسپتال میں زیرعلاج نوجوان دم توڑگیا، صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد تئیس تک پہنچ گئی ۔

ہولی فیملی اسپتال راولپنڈی میں سوائن فلو میں مبتلا اڑتیس سالہ سفیر کو چند روز قبل لایا گیاتھا متاثرہ نوجوان اسلام آباد کا رہائشی تھا جو مرض کی شدت کے باعث دم توڑگیا۔رواں ماہ صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد تئیس تک پہنچ چکی ہے،جبکہ صوبے میں متاثرہ افراد کی تعداد بھی بڑھتی جارہی ہے چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سے مزید ایک کیس رپورٹ ہوا ہے متاثرہ شخص کو نجی اسپتال میں طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

رواں ماہ صوبے بھر میں اسی افراد سوائن فلو میں مبتلا ہوچکے ہیں تاہم محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے تمام سرکاری ونجی اسپتالوں میں ادویات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔