وزیراعظم کاپیٹرول اورڈیزل کی قیمت میں کمی کااعلان
لاہور:وزیرا عظم نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں پانچ روپے کمی کا اعلان کردیا۔ میاں نواز شریف کہتے ہیں کراچی میں امن تک آپریشن جاری رہے گا۔آپریشن ضرب عضب کے بھی بہترین نتائج آرہے ہیں۔ پٹھان کوٹ معاملے کی تہہ تک پہنچیں گے۔
لاہور میں میاں عامر محمود کے والد کے انتقال پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وزیر اعظم نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کا بتایا ، ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن سب کو نظر آرہا ہے اور ضرب عضب کے نتائج بھی حوصلہ افزا ہیں دہشت گردوں کا خاتمہ کرکے رہیں گے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت میں پٹھان کوٹ حملے کی تفیتش بہت جلد سامنے لائین گے اور اس معاملے کی تہہ تک پہنچیں گے،نواز شریف کا کہنا تھا کہ ملک کے معاشی حالت بہتر جارہے ہیں دو ہزار تیرہ کی بہ نسبت پاکستان میں آج امن و امان کی صورتحال بہتر ہے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔