سندھ میں گورنرراج کا کوئی امکان نہیں،عابد شیر علی

شائع 30 جنوری 2016 12:33pm

shero

فیصل آباد:وزیرمملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ سندھ میں گورنرراج کا کوئی امکان نہیں، دہشت گردوں کے سہولت کاروں کے خلاف آپریشن جاری رہے گا،یہ کسی پارٹی کے خلاف نہیں ہے۔

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ اسکولوں کو چھٹیاں سکیورٹی وجوہات کی بناء پر دی گئیں،پیر کو تمام اسکول کھل جائیں گے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ دو ہزار اٹھارہ میں پاکستان کو دہشت گردی اور لوڈشیڈنگ سے پاک کردیں گے۔انہوں نے مزیدکہا کہ پارلیمنٹ میں لفظی جنگ چلتی رہتی ہے،یہ کوئی نئی بات نہیں ہے،سندھ میں گورنر راج کا کوئی امکان نہیں ہے۔

عابد شیر علی نے کہا کہ عمران خان کو اسپیکر سے پیار ہے،اس لئے وہ ان کا ذکر کئے بغیر نہیں رہ سکتے۔