قرضہ لیکر میٹرو بنانے سے ملک میں ترقی نہیں آئیگی،عمران خان
پشاور:چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا ہے دو سو ارب کا قرضہ لے کر میٹرو بنانے سے ملک میں ترقی نہیں آئے گی۔ جو پیسہ عوام پر خرچ ہونا چاہیے وہ عیاشیوں پر خرچ کردیا جاتا ہے۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے خیبرمیڈیکل یونیورسٹی میں کینسر کے موضوع پر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاق کی پالیسیوں پر شدید تنقید کی۔انہوں نے کہا کہ حکومت انسانی ترقی پر کوئی کام نہیں کررہی، دو سو ارب کا قرضہ لے کر میٹرو بنانے سے ملک میں ترقی نہیں آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں پیسہ عوام پر خرچ ہونا چاہیے مگر وہ پیسہ عیاشیوں پر خرچ ہوجاتا ہے۔ کرپٹ مافیا پیسہ باہر لے کر چلی جاتی ہے، انشا اللہ آئندہ ہماری حکومت آئے گی تو لوٹا گیا پیسہ واپس لاکر دکھاوٴں گا۔
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں ڈھائی کروڑ بچے اسکول نہیں جانتے،اسٹریٹ چلڈرنز کے لیے کام کررہے ہیں۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔