چوہدری نثار کو کچھ نہ کچھ مسئلہ پیدا کرنا ہوتا ہے،نثار کھوڑو

شائع 30 جنوری 2016 12:57pm

nisar

کراچی:سندھ کے وزیر نثارکھوڑوکہتے ہیں کہ عزیر بلوچ کے پیپلز پارٹی سے تعلقات کا کوئی علم نہیں نہ ہی عزیر بلوچ کوجانتا ہوں، بتایا جائے اتنے دنوں سے عزیربلوچ کہاں اورکس کے پاس تھا۔

کراچی میں گورنمنٹ گرلزکالج شاہنوازشاہ گوٹھ کی نئی عمارت کی افتتاحی تقریب کے موقع پرصوبائی وزیرتعلیم نثارکھوڑوکا کہنا تھا عزیربلوچ کے پیپلزپارٹی سے تعلقات کا کوئی علم نہیں ناہی انہیں جانتا ہوں۔اس گرفتاری سے پیپلزپارٹی کوکوئی پریشانی نہیں ہے۔

نثارکھوڑوکا کہنا تھاکہ چوہدری نثار کو کچھ نہ کچھ مسئلہ پیدا کرنا ہوتا ہے۔اگرعزیر بلوچ مقدمات میں مطلوب تھا تو ان کو گرفتار کرنا قانون نافذ کرنے والے اداروں کی زمہ داری ہے۔تاہم پہلے بتایا جائے کہ اتنے دنوں سے عزیربلوچ کہاں اورکس کے پاس تھے ؟

سینئرصوبائی وزیرکا کہنا تھا کہ خورشید شاہ نے چارسدہ حملے پرعدالتی کمیشن بنانے کی بات کی تواس میں قباحت کیاہے۔نثارکھوڑو کا کہناتھا کہ ماضی میں اختیارات اور فنڈنگ کے ہونے کے باوجود کراچی کے دیہی علاقوں کو نظر انداز کیا گیا میئر کو وہی اختیارات ملیں گے جو سندھ اسمبلی دوہزار تیرہ کے تحت منظور کئے گئے ہیں۔