چوہدری نثار اپنا کام بہتر انداز سے کررہے ہیں ،ذولفقار مرزا

شائع 30 جنوری 2016 02:07pm

zulfi

کراچی:سابق وزیرداخلہ سندھ ذوالفقار مرزا نے عزیرجان بلوچ کی گرفتاری پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ خدا کا شکر ہے کہ وہ زندہ ہیں ،انہوں نے کہا کہ وہ انہیں آج بھی اپنا بھائی سمجھتے ہیں۔

کراچی میں عدالت پیشی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ذوالفقار مرزا کا کہنا تھا کہ شکر ہے عزیر بلوچ زندہ ہے اور اسے بابا لاڈلہ کی طرح انجام کو نہیں پہنچایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ عزیر بلوچ کی گرفتاری کے بعد بیرون ملک فرار سیاسی رہنماؤں کو بھی وطن واپس لایا جائے۔

سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے پیپلز امن کمیٹی نہیں بنائی اور یہ کہ وہ آج بھی عزیر بلوچ کو اپنا بھائی کہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار اپنا کام بہتر انداز سے کررہے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے رہنما ان کے کام میں روڑے اٹکا رہے ہیں۔