کراچی:عزیر بلوچ نوے روز کیلئے رینجرز کے حوالے
کراچی:کراچی میں لیاری گینگ وار کا سرغنہ عزیر بلوچ نوے روز کے لیے رینجرز کے حوالے کردیا گیا،عدالت نے جے آئی ٹی تشکیل دینے کی بھی منظوری ی دے دی۔
عزیربلوچ کو انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج سید فاروق شاہ کے سامنے سخت سیکورٹی میں پیش کیا گیا،جس میں رینجرزنے عدالت سے نوے روز کے لیے عزیر بلوچ کو تحویل میں رکھنے کی استدعاکی۔عدالت رینجرز کی استدعا منظور کرتے ہوئے عزیربلوچ کو نوے روز کے لیے رینجرزکی تحویل میں دیا گیا۔عدالت نے جے آئی ٹی تشکیل دینے کی بھی منظوری دے دی۔
اس سے پہلے ترجمان رینجرز نے بیان جاری کیا تھا کہ عزیر بلوچ کو گذشتہ رات اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ کراچی میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا، ٹارگٹڈ کارروائی کراچی کے مضافاتی علاقے میں کی گئی۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔