وہاڑی: تعلیمی اداروں میں سکیورٹی سخت

شائع 30 جنوری 2016 02:52pm

wihari

وہاڑی:چارسدہ یونیورسٹی پر دہشت گرد حملوں کے بعد وہاڑی کے تعلیمی اداروں میں سکیورٹی سخت کردی گئی،وہاڑی میں نجی یونیورسٹی میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اداروں کی کارکردگی چیک کرنے کے لیے موک ایکسر سائز کا مظاہرہ کیا گیا۔

وہاڑی کی نجی یونیورسٹی میں موک ایکسر سائز میں ایلیٹ فورس،ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو،فائر بریگیڈ اور سماجی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی،ایکسر سائز میں نجی یونیورسٹی میں دہشت گرد حملہ کی مشق کے دوران امدادی ٹیمیں فوری جائے وقوعہ پر پہنچیں۔

سائرن بجاتے ہوئے تعلیمی ادارے سے طلباء کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔امن اور تعلیم کے دشمنوں کا گھیرا ڈال کر خاتمہ کیا گیا تو فضاء اللہ اکبر کے نعروں سے گونج اٹھی۔ڈی پی او کے مطابق تعلیمی اداروں میں اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ اساتذہ اپنے مسلکی عقائد کا پرچار کرنے کی بجائے صرف تدریسی کام پر توجہ دیں،اگر کسی استاد پر فرقہ وارانہ عقائد کے پرچار کی رپورٹ ملی تو سخت کارروائی کی جائے گی۔