اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے تمام مراحل مکمل

شائع 30 جنوری 2016 05:25pm

elect

اسلام آباد:اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے تمام مراحل مکمل ہوگئے۔مخصوص نشستوں پر کامیاب ہونے والی خواتین کیا سوچ رکھتی ہیں۔

اسلام آباد میٹروپولیٹن کارپوریشن کی ستائیس مخصوص نشستوں میں سے سترہ خواتین میدان عمل میں آئی ہیں۔ان میں گیارہ کا تعلق مسلم لیگ ن اور چھ پی ٹی آئی سے ہیں۔خواتین کونسلرزکہتی ہیں کہ لوڈشیڈنگ،مہنگائی یا روزمرہ کی زندگی کی جھمیلے خواتین پربراہ راست اثراندازہوتے ہیں اس لئے ان مشکلات کا حل بھی خواتین ہی اچھی طرح سے نکال سکتی ہیں۔

عوامی بنیادی حقوق کی آوازاٹھانے کے لیے خواتین اراکین اختیارات کا بھی شکوہ کرتی نظرآئیں،کہتی ہیں خدمت خلق کے کاموں کے لیے انہیں پارلیمنٹ اورحکومتی تعاون درکارہے۔

خواتین اراکین کا کہنا تھا کہ مردوں کے مقابلہ میں ہمیں مشکلات سے گزرنا پڑے گا،مگرہمارا مشن معاشرہ کے پسے ہوئے لوگوں کی خدمت ہے۔