بلوچستان میں داعش کا کوئی وجود نہیں،سرفراز بگٹی

شائع 30 جنوری 2016 05:31pm

sarro

کوئٹہ:صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ راہداری منصوبے کو کسی صورت ناکام نہیں ہونے دیں گے۔جو روکاٹ بھی آئی اس کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔مستوگ میں کارروائی کے دوران بی ایل ایف کے کمانڈر ڈاکٹر عبدالمنان سمیت پانچ دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں داعش کا کوئی وجود نہیں،افغانستان میں این ڈی ایس اور رامل کر پاکستان کے خلاف سازشیں کر رہی ہیں۔

مستونگ آپریشن کے حوالے سے صوبائی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ کارروائی کے دوران بی ایل ایف کے کمانڈر ڈاکٹر عبدالمنان کو ہلاک کیا گیا۔

سرفراز بگٹی نے بتایا کہ روراں سال امن و امان کے قیام کے لئے دو سو انتالیس کاروائیاں کی گئیں جس میں بائیس شدت پسند ہلاک اور چودہ زخمی ہوئے۔