عمران خان کی برین ٹیومر میں مبتلا بچی سے ملاقات

شائع 30 جنوری 2016 05:37pm

immiim,

پشاور:تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے لیڈی ریڈنگ اسپتال پہنچ کر برین ٹیومر کی آٹھ سالہ بچی کی ملاقات کی خواہش پوری کردی۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پشاور میں لیڈی ریڈنگ اسپتال کا دورہ کیا۔ عمران خان نے آٹھ سالہ برین ٹیومر کی بچی ایمن آفریدی سے ملاقات کرکے بچی کی خواہش پوری کی۔ عمران خان نے بچی کا حال پوچھا۔

ایمن آفریدی کے والد حضرت حسین نے عمران خان کو بچی کی ملاقات کی خواہش سے متعلق موبائل پر ایس ایم ایس بھیجاتھا، جس کے بعد عمران خان ایمن آفریدی سے ملنے گئے۔