کراچی میں امن سب کو نظر آرہا ہے ،نواز شریف
لاہور:وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کے بھی بہترین نتائج آرہے ہیں۔ پٹھان کوٹ معاملے کی تہہ تک پہنچیں گے۔
لاہور میں میاں عامر محمود کے والد کے انتقال پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن سب کو نظر آرہا ہے اور ضرب عضب کے نتائج بھی حوصلہ افزا ہیں دہشت گردوں کا خاتمہ کرکے رہیں گے ۔
وزیراعظم نے کہا کہ بھارت میں پٹھان کوٹ حملے کی تفتیش بہت جلد سامنے لائیں گے اور اس معاملے کی تہہ تک پہنچیں گے۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ ملک کے معاشی حالت بہتر جارہے ہیں دو ہزار تیرہ کی بہ نسبت پاکستان میں آج امن و امان کی صورتحال بہتر ہے۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔