پولیس اہلکاروں نے فرض شناسی کی اعلیٰ مثال قائم کی ہے،شہباز شریف
جہلم:جہلم میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنانے والے شہریوں اور پولیس اہلکاروں نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقات کی۔ وزیر اعلیٰ نے شہریوں اور پولیس اہلکاروں کو دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنانے پر نقد انعامات بھی دئیے۔
جہلم کے علاقے ڈومیلی میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنانے والے شہریوں اور پولیس اہلکاروں سے وزیر اعلیٰ پنجاب نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ شہریوں اور پولیس اہلکاروں نے دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا کر فرض شناسی کی اعلیٰ مثال قائم کی ہے جس پر پوری قوم کو فخر ہے۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ موٹر وے اور مقامی پولیس نے بھی قابل ستائش کردار ادا کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنانے پر پولیس اہلکاروں، آفیسرز اور شہریوں کو نقد انعامات بھی دئیے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔