آسکرایوارڈز کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا
لاس اینجلس:فلمی دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈز آسکرکی نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا۔
آسکر ایوارڈز کی نامزدگیوں میں ہالی ووڈ فلم شیپ آف دی واٹر 13 نامزدگیوں کے ساتھ سر فہرست ہے۔
شیپ آف واٹر بہترین فلم، بہترین اداکارہ، معاون اداکار اور ادکارہ، بہترین ہدایتکار ، اورینجل اسکور، اوریجنل اسکرین پلے، پروڈکشن ڈیزائن،سینماٹوگرافی ،کوسٹیوم ڈیزائن ،ساؤنڈ ایڈیٹنگ،ساؤنڈ مکسنگ اور فلم ایڈیٹنگ کی کیٹیگری کیلئے نامزد ہے۔
پاکستانی نژاد امریکی کامیڈین کمیل ننجیانی فلم دی بگ سک میں اوریجنل اسکرین پلے رائٹر نامزد ہوئے۔فلم میں کمیل ننجیانی نے اداکاری کے جوہر بھی دکھائے ہیں۔
دوسری جانب باکس آفس پر چھائی رہنے والی سائنس فکشن ہالی ووڈ فلم ونڈر وومن آسکر کی دوڑ میں شامل نہ ہوسکی۔
آسکر ایوارڈز چار مارچ کو لاس اینجلس میں ہوں گے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔