اسلام آباد:جامعہ حفصہ کے گرد پولیس اور رینجرز تعینات

شائع 30 جنوری 2016 06:13pm

hafsa_image

اسلام آباد:اسلام آباد کے سیکٹر جی سیون میں موجود جامعہ حفصہ کے گرد پولیس اور رینجرز تعینات کر دی گئی۔

ادارے کے گرد سڑک پر ناکے لگا کر سخت چیکنگ شروع کردی گئی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق حفاظتی اقدامات کئے ہیں۔ کسی کو گرفتار کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ جامعہ حفصہ کے اندر آنے جانے والوں کی جانچ پڑتال کر رہے ہیں۔ مدرسہ کے کون کون لوگ آتے اور جاتے ہیں اس کا ریکارڈ بنایا جا رہا ہے۔