ایران اور پاکستان میں سیکیورٹی سے متعلق مفاہمت پر دستخط
کوئٹہ :ایران اور پاکستان کے درمیان مفاہمتی یاد داشت پر دستخط ہوگئے ، دونوں ملکوں نے تین روزہ باڈر کمیشن اجلاس میں سرحدی سیکیورٹی بہتر بنانے ، غیر قانونی تارکین وطن اور دہشت گردی کے خلاف مشترکہ موقف پر اتفاق کیا ہے۔
کوئٹہ میں پاکستان اور ایران کے درمیان انیس ویں باڈر کمیشن اجلاس کے بعد مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہوئے جس کے بعد نیوز کانفرنس کرتے ہوئے پاکستانی وفد کے سربراہ چیف سیکٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ بتایا کہ دہشت گردی دونوں ممالک کا مشرکہ مسئلہ ہے دہشت گردعناصرکو دونوں ممالک کے درمیاں غلط فہمیاں پیدا کرنے کی اجازت نہیں دینگے۔
انہوں نے کہا کہ سرحدوں پر خوف کے ماحول کو ختم کرکے ددنوں ممالک کے درمیاں سالانہ تجارت پانچ ارب ڈالر تک بڑھائی جائے گی۔باڈر کمیشن کا اگلا جلاس ایران کے شہر چاہ بہار میں ہوگا۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔