پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کا گرینڈ ریلیف عوام کو عدم منتقل

شائع 30 جنوری 2016 06:20pm

petroleum_image

اسلام آباد:حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کے گرینڈ ریلیف کو عوام کو منتقل ہونے سے روکنے کیلئے کام کردیا۔

اوگرا سے خلاف قواعد سمری تیار کروالی گئی، گذشتہ روز جی ایس ٹی میں اضافہ کر کے میکنیزم بھی تبدیل کردیا گیا۔عوام پیٹرولیم مصنوعات میں گیارہ روپے کمی کی خوشخبری کی منتظر تھے کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی سیلز ٹیکس میں اضافہ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔جسکے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں ریکارڈ کمی کے ریلیف سے عوام محروم ہوگئے۔

وزارت خزانہ کی ہدایت پر ایف بی آر نے انتیس جنوری کو جی ایس ٹی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔ٹیکس کو شرح کی بجائے روپوں میں فکس کرتے ہوئے اوگرا سے خلاف قواعد سمری نئے ٹیکس ریٹ پر تیار کروائی گئی ہے۔