ماڈل متھیرا کی طلاق کی متضاد خبریں
File Photoکیا معروف ماڈل اور اداکارہ متھیرا کو طلاق ہوگئی ۔ ان کی طلاق کی خبروں کی متضاد اطلاعات ہیں اور اب سوشل میڈیا پر ماڈل متھیرا کی طلاق کی خبریں زور پکڑ گئی ہیں ۔ اور کہا جارہا ہے کہ اب ان کے اپنے شوہر وی جے فلنٹ جے سے راہیں جدا ہوچکی ہیں۔
دونوں کی شادی دوہزار تیرہ میں ہوئی تھی اور اب ان کی شادی کو چار سال سے زائد عرصہ ہوگیا ہے۔ دوہزار تیرہ میں متھیرا کی شادی کے بعد ان کے یہاں ایک لڑکے کی پیدائش بھی ہوئی اور وہ ایک بچے کی ماں بھی ہیں۔
تاہم دوسری جانب انہوں نے ایک ویب سائٹ سے بات کرتے ہوئے اس بات کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ ان ابھی ان کی نجی زندگی میں کچھ پیچیدگیاں چل رہی ہیں لیکن انہوں نے کسی سے بھی بات چیت میں اپنی طلاق ہونے کی تصدیق نہیں کی ہے۔
سوشل میڈیا پر کچھ بیانات چل رہے ہیں جس کے بارے میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یہ بیانات متھیرا کے ہیں اور ان میں طلاق کی تصدیق کی گئی ہے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔