ضرب عضب میں تین ہزارچارسودہشتگرد ہلاک ہو گئے،ڈی جی آئی ایس پی آر

شائع 12 دسمبر 2015 02:02pm

12

راولپنڈی:ڈی جی آئی ایس پی آرعاصم باجوہ کا کہنا ہے کہ آپریشن ضرب عضب میں تین ہزارچارسودہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ پاک افغان سرحد کے قریب دہشتگردوں کے آخری ٹھکانے بھی کلیئرکررہے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ کہتے ہیں آپریشن ضرب عضب کے ڈیڑھ سال میں شاندارکامیابیاں ملی ہیں۔ پاک افغان بارڈرکے قریب دہشتگردوں کے آخری ٹھکانوں کو کلیئرکیا جارہا ہے۔ ایک سوتراسی انتہائی خطرناک دہشت گردوں کوہلاک جبکہ اکیس ہزارایک سو ترانوے دہشتگرد گرفتارکئے۔انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب میں کل تین ہزارچارسو دہشتگرد مارے گئے۔دہشتگردی کی
منصوبہ بندی کرنے والے آٹھ سوسینتیس ٹھکانوں کوتباہ کیا گیا۔ ملک میں گیارہ فوجی عدالتیں کام کررہی ہیں۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ فوجی عدالتوں میں ایک سوبیالیس کیسز بھیجے گئے۔پچپن کیسزکا فیصلہ ہوگیا ہے۔ستاسی کیسزکی سماعت جاری ہے۔