پدماوت کا باکس آفس پر بڑا پنچ

شائع 27 جنوری 2018 01:59pm
File Photo File Photo

سنجے لیلہ بھنسالی کی فلم پدماوت طویل احتجاج اور اعتراضات کے بعد آخرکار بھارت سمیت دنیا بھرمیں ریلیز ہوگئی ہے۔ اور اس فلم نے ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر تگڑامکا جڑدیا ہے۔ فلم دوروز میں ہی چھپن کروڑ روپے کمانے میں کامیاب ہوچکی ہے۔

معروف فلمی تجزیہ کار ترن آدرش نے اپنے ٹوئیٹر اکاونٹ پر اس حوالے سے تفصیلات شیئر کی ہیں۔ جس میں فلم کی بھارت میں باکس آفس پر چھپن کروڑ روپے آمدن کی تصدیق کی گئی ہے۔

اگرچہ کہ فلم بھارت میں بھی باکس آفس پرقبضہ جما چکی ہے لیکن بھارت میں ہی نہیں بلکہ دنیابھر میں جس میں آسٹریلیا ، برطانیہ، اورنیوزی لینڈ شامل ہیں، اس میں  بھی پدماوت نے شائقین کی دل موہ لیے ہیں اور اسکا کاروبار وہاں پر بھی بہتر ہے۔

اگرچہ کہ فلم کیخلاف بھارت بھرمیں شدید احتجاج کیا جاتا رہا ہے اور کئی انتہاپسند گروپوں کی جانب سے اس پر پابندی کا مطالبہ کیا گیا تھا لیکن اس کو بھارتی شائقین کافی زیادہ پسند کررہے ہیں۔

پدماوت پہلے یکم دسمبر کو گزشتہ سال ریلیز ہونی تھی لیکن اس پر اعتراضات اور احتجاج کے باعث اس کی ریلیز تاخیرکا شکار ہوگئی تھی جبکہ اسکا نام بھی پدماوتی سے تبدیل کرکے پدماوت کرنا پڑا ہے۔

پدماوت میں دپیکا نے رانی پدماوتی کا کردار نبھایا ہے جبکہ شاہد کپور اس میں مہاروال سنگھ اور رنویر سنگھ نے اس میں علاوالدین خلجی کے کردار میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔