سلمان خان کے ہاتھوں عوام کے درمیان مار کھانے والی بولی وڈ شخصیات

شائع 29 جنوری 2018 10:10am

main1

سلمان خان بولی وڈ کا ایک ایسا نام ہیں جنہیں بچے، بڑے، نوجوان اور بزرگ سب ہی پسند کرتے ہیں۔ وہ 'بینگ ہیومن' کے نام سے ایک ٹرسٹ بھی چلاتے ہیں جس سے غریبوں کی مدد کی جاتی ہے۔

جہاں ان کی رحم دلی کے جتنے چرچے بہت مشہور ہیں وہیں کبھی کبھار وہ اتنے ہی سنگ دل بھی بن جاتے ہیں۔ آج ہم آپ کو سلمان خان کے ہاتھوں پٹائی کھانے والے بولی وڈ سلیبریٹیز کے بارے میں بتانے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان خان کی زندگی میں آنے والی خواتین کی فہرست

سلمان خان نے عوام کے درمیان کس کس کی پٹائی کی ذیل میں ملاحظہ کریں۔

ایشوریا رائے؎

Aishwarya Rai

سلمان خان سے مار کھانے والی سلیبریٹیز میں سب سے پہلا نام ہے ایشوریا رائے کا۔ جیسا کہ آپ جانتے ہی ہونگے سلمان اور ایشوریا کے درمیان نوک جھونک چلتی رہتی تھی۔ ایک مرتبہ سلمان خان نے انہیں عوام کے درمیان طمانچہ مارا اور نازیبا الفاظ کا استعمال بھی کیا۔

رنبیر کپور

Ranbir Kapoor

ممبئی کے ایک مشہور کلب میں ایک پارٹی کے دوران سلمان خان اور رنبیر کی ملاقات ہوئی۔ اسی دوران کسی بات پر دونوں میں تو تکار ہوئی۔ اسی تو تکار کے عالم میں سلمان خان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوا جس پر انہوں نے عوام کے درمیان ہی رنبیر کے منہ پر قرارا طمانچہ دے مارا۔

کترینہ کیف

Katrina Kaif

ذرائع کے مطابق ایک فلم کے سیٹ پر کترینہ کیف ایک انتہائی چھوٹا لباس زیب تن کرکے آئیں جس پر سلمان خان کو بے انتہاء غصہ آیا اور کترینہ کے منہ پر سب کے سامنے طمانچہ دے مارا۔

سبھاش گھئی

Subhash Ghai

فلم 'یووراج' کی شوٹنگ کے دوران سلمان خان اور سبھاش گھئی کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہوا۔ اس حوالے سے سلمان خان کا کہنا تھا کہ 'کبھی کبھار آپ خود پر سے قابو کھو بیٹھتے ہیں، اس شخص نے مجھے چمچ سے مارا، تقریباً میرے منہ پر ایک پلیٹ توڑ دی، میرے جوتوں پر پیشاب کیا اور مجھے گردن سے پکڑا۔ اس دوران میں نے اپنا آپا کھو دیا۔ لیکن اگلے دن مجھے ان سے معافی مانگنے جانا پڑا"۔

Thanks to viral.laughingcolours