عزیر بلوچ 90 روز کےریمانڈ پررینجرز کی تحویل میں

اپ ڈیٹ 31 جنوری 2016 07:42am

uzair-baloch-asa

کراچی:لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ نوے روز کے ریمانڈ پر رینجرز کی تحویل میں ہیں جہاں ان سے لیاری میں جرائم پیشہ افراد کے گٹھ جوڑ سمیت کراچی میں ہونے والے کچھ سیاسی قتل کے واقعات پر تحقیقات کی جارہی ہیں۔

رینجرز حکام نے گزشتہ روز عزیر بلوچ کو گرفتار کرکے سندھ ہائیکورٹ میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا تھا، عد ا لت سے نوے روز کا ریمانڈ حاصل کرنے کے بعد اب عزیر بلوچ سے باقاعدہ تفتیش جاری ہے جس میں لیاری کے اس اہم گینگ وار سرغنہ سے جرائم پیشہ گروپوں کے نیٹ ورک سے متعلق تفتیش کی جارہی ہے ۔

وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کہتے ہیں عزیربلوچ کی گرفتاری کے معاملے پر ڈی جی رینجرز نے اعتماد لیا ہے امید ہے عزیر بلوچ کے معاملے پر شفاف تحقیقات ہوں گی، پارٹی پر کوئی بات آئی تو اس کا جواب دیا جائے گا۔لیاری سے پیپلز پارٹی کے سابق اہم رہنما نبیل گبول کا کہنا ہے بڑی بڑی شخصیات کو مروانے میں عزیربلوچ کا ہاتھ ہے،پولیس کے کئی جوانوں کو عزیر بلوچ نے قتل کیا، مقدمہ فوجی عدالت میں چلایاجائے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ عزیر بلوچ کی جانب سے اہم انکشافات متوقع ہیں جس کی زد میں بڑی سیاسی مچھلیاں بھی آئیں گی ۔