ن لیگ کے کامیاب ارکان کا پی پی سے اتحاد پر نظر ثانی کا مطالبہ
کراچی:کراچی کے بلدیاتی ا نتخاب میں کامیاب ہو نے والے مسلم لیگ ن کے چیئرمین اوروائس چیئرمینز نے پیپلزپارٹی سے اتحاد پر نظر ثانی کا مطالبہ کردیا۔وزیرمملکت عبدالحکیم بلوچ کا کہنا ہے کہ ایس ایس پی راوٴ انوارکو ن لیگ کے ا رکان توڑنے کے لیی ملیرمیں تعینات کیا گیا ۔
مسلم لیگ ن کے کراچی میں کامیاب ہونے والے اٹھارہ یوسی چیئرمین اوروائس چیئرمینز نے صوبائی قیادت کے خلاف بغاوت کردی ، نومنتخب بلدیاتی ا رکان کا کہنا ہے کہ کسی بھی پارٹی سے اتحاد کا اختیارضلعی قیادت کو دیا جائے۔ وفاقی وزیرمملکت عبدالحکیم بلوچ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی سے اتحاد قبول نہیں، ہمیں خوفزدہ کرنے کے لیے راوٴ انوار کو ایس ایس پی ملیر تعینات کردیا گیا ہے۔
کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عرفان اللہ مروت، علی اکبرگجر، ہمایوں خان ،حاجی شفیع جاموٹ سینیٹرسلیم ضیاء اوردیگر کا کہنا تھا بلدیاتی حکومت سازی کا اختیارنومنتخب چیئرمینز کو دیا جائے۔
مسلم ن کے نومنتخب بلدیاتی ارکان نے بظاہر توپارٹی میں اختلافات کی تردید کی لیکن سینیٹر نہال ہاشمی کے پیپلزپارٹی سے اتحاد کے فیصلے کوبرملا مسترد کردیا۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔