پشاور،گلگت:فورسزکا سرچ آپریشن،62 افراد گرفتار
پشاور اور گلگت میں سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریسن کے دوران بتیس افغان باشندوں سمیت باسٹھ افراد کو گرفتار کر لیا، ملزمان سے غیر ملکی سمیں اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔
نیشنل ایکشن پلان کے تناظر میں پشاور اور گلگت میں پولیس نے سرچ آپریشنز کئے،پولیس ذرائع کے مطابق پشاورکے علاقے تھانہ پہاڑی کی حدود میں آپریشن کے دوران متعدد گھروں کی تلاشی لی گئی، اور آٹھ افغان باشندوں سمیت اڑتیس مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔
ادھر گلگت کے مختلف علاقوں میں پولیس نے غیر قانونی طور پر مقیم باشندوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف ایکشن کیا،کارروائی کے دوران مختلف علاقے سیل کر کے گھر گھر تلاشی لی گئی، اس دوران چوبیس افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا گیا،ذرائع کے مطابق گرفتار افغان باشندوں کے قبضے سے غیر ملکی سمیں اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔