ریلوے کا پہیہ چلنا شروع ہوگیا ہے،سعد رفیق
لاہور:وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ کبھی کسی دباوٴ میں آ کر فیصلے نہیں کیے،ریلوے کا پہیہ چلنا شروع ہوگیا ہے،ادارے سے بدعنوانی کو مکمل ختم کردیں گے۔
لاہورمیں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ مطالبات کرنا مزدوروں کا حق ہے، تاہم کسی کے دباوٴ میں آ کر فیصلے نہیں کیے۔انہوں نے کہا کہ ریلوے کا پہیہ چلنا شروع ہو گیا ہے، اب اسے رکنے نہیں دیں گے،ادارے سے بدعنوانی کو مکمل ختم کردیں گے۔
وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ تین سال پہلے ریلوے کا خسارہ بتیس ارب روپے تھا جو کم ہو کر ستائیس ارب پر آ گیا ہے۔سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ معاندانہ رویوں نے ریلوے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔