غذر میں وین گہری کھائی میں گرنے سے 7افراد جاں بحق
فائل فوٹوغذر:غذر میں وین گہری کھائی میں گرنے سے 7افراد جاں بحق ہوگئے۔
جمعرات کو غذر میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر گاہ کوچ کے قریب ہائیم کے مقام پر تیز رفتار وین بے قابوہوکر کھائی میں جاگری،حادثے میں وین میں سوار7مسافر موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر مقامی افراد نے لاشوں کوڈی ایچ کیواسپتال منتقل کردیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق ،تمام افراد تبلیغ کیلئے قریبی گاؤں گئے تھے واپسی پر حادثے کا شکار ہوگئے،جاں بحق افراد میں سے 6 کا تعلق ایک ہی گاؤں سے ہے ۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔